اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے شیحہ نامی علاقے میں عوامی رضاکاروں نے داعش گروہ کے آٹھ کار بموں کو ناکارہ بنا دیا۔
داعش گروہ کے دہشت گرد گرمہ میں اپنے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں کو واپس لینے کا ارادہ رکھتے تھے جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ گرمہ رمادی شہر سے ترپن کلومیٹر مشرق میں واقع علاقہ ہے۔ ادھر دو صوبوں صلاح الدین اور الانبار میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیش قدمی بدستور جاری ہے جبکہ عراقی فوج سامرا کے جنوب میں آٹھ علاقوں کو داعش گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس کارروائی میں بعض غیرملکی دہشت گردوں سمیت تینتیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور دسیوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
.......
/169